صبر جمیل کیا ہے؟؟؟؟
اکثر ہم نے لوگوں کو کسی اپنے کی جدائ پر یاکسی پیاری چیز کے چھن جانے پر کہتے سنا ہے کہ اللہ آپ کو صبر جمیل عطا فرماۓ۔
ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیاصبر اور صبر جمیل میں کیا فرق ہے؟
انسان نعمتوں کے چھن جانے پر یا مصیبت میں مبتلا ہو جانے پر صبر ضرور کرتا ہے مگر اس کے اس صبر میں اللہ سے شکوہ اس کے صبر کو جبر میں تبدیل کر دیتا ہے۔
اگر یہی صبر اللہ کی شکر گزاری کے ساتھ ہو اور اللہ کی رضا پر راضی ہو جانے کا احساس دل میں پیدا ہو جاۓ تو یہ صفت انسان کو صبر جمیل عطا کرتی ہے۔
یعنی جن حالات میں انسان کے لیے خاموشی سے صبر کرنا مشکل ہو وہاں وہ اللہ کا شکر ادا کرے تو صبر جمیل حاصل ہوتا ہے۔
قران پاک میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے۔
فصبر صبرا جمیلا
پس تم اچھی طرح صبر کر
اور اچھا صبر وہ ہے جس میں جبر نہ ہو بلکہ بندہ اپنے رب کا شکر گزار ہو کہ اسے اللہ نے آزماۓ جانے کے لیے چنا۔
اللہ ہم سب کو شکرگزار بندہ بناے آمین