اب تک پاکستان میں استعمال ہونے والی ویکسینز یہ ہیں
Sinopharm
Sinovac
AstraZeneca
Sputnik
یہ تمام ویکسینز عالمی ادارہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سے منظور شدہ ہیں۔ان کے استعمال میں کوئ ڈرنے کی بات نہیں ہے۔
ہر ویکسین کی دو خوراک لگائ جائیں گی اور ایک خوراک سے دوسری خوراک کے درمیان تین سے چار ہفتوں کا وقفہ دیا جاۓ گا اور کسی ویکسین میں تین سے بارہ ہفتوں کا وقفہ دیا جاتا ہے۔
ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کروانے کا طریقہ یہ ہے۔
اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیے
اس کے بعد أپ کو ایک میسج بھیجا جائیگاجس میں أپ کو أپ کی ویکسین کا کوڈ نمبر دیا جائے گا أپ اس کوڈ نمبر اور اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ کسی بھی قریبی ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
براۓکرم جتنی جلدی ہو سکے اس عمل کو ممکن بنائیے اور کورونا سے پاک پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کیجیے۔