Monday, May 31, 2021

احتیاط واحد علاج

                        احتیاط واحد علاج


سال ۲۰۲۰ کا أغاز ایک انتہائ مہلک وبا کورونا سے ہوا جس کی وجہ سے اب تک دنیا کی کیا صورت حال ہے ہر شخص اس سے واقف ہے۔ پوری دنیاہر طرح کے جذباتی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔ أج دنیا کے تمام سانئسدان مل کر اس وبا کا علاج دریافت کرنے میں کامیاب نہیں ہوۓ لیکن اس سے بچاؤ کے لیے ویکسین بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ 

اب یہ ہم۔سب کا فرض ہے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ویکسین لگوائیں۔

الحمدللہ میں نے خود ویکسین لگوا کر اپنی ذمہ داری پوری کردی اب میں چاہتی ہوں کہ میرے تمام رشتہ دار اور دوست بھی ویکسین لگوا کر ایک فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ صرف چند لوگوں کے ویکسین لگوانے سے ہم اس وبا سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتے۔ نجات اسی صورت ممکن ہے جب ایک ایک شخص ویکسین لگوالے۔ 

یہ بات اچھی طرح یاد رکھیے کہ أپ کے بچے بھی اسی صورت محفوظ رہ سکتے ہیں جب أپ ویکسین لگوالینگے۔ورنہ أپ خود اپنے بچوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ بچوں کو تو ویکسین نہیں لگ سکتی لہذا أپ خود کو ویکسین لگوا کر اپنے بچوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔                                                             ۔ 

اب ہم بات کرتے ہیں اس ویکسین کو لگانے کے بعد پیدا ہونے والے مضر اثرات کی۔

ویکسین لگوانے کے بعد أپ کو ہو سکتا ہے

بخار

سر درد 

تھکن

پٹھوں کا درد

سردی لگنا

انجیکشن کی جگہ پر معمولی سی سوزش۔

ضروری نہیں ہے کہ یہ تمام۔اثرات ہر شخص میں ہوں ان میں سے کوئ ایک یا دو ہی أپ کو ہو سکتے ہیں اور وہ بھی چوبیس گھنٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔

ان کے علاوہ ویکسین کے بارے میں جو بھی منفی باتیں پھیلائ جا رہی ہیں ان میں کوئ سچائ نہیں۔ 

اس وبا کو ختم کرنے کے لیے ابھی تمام اقدامات تجرباتی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں۔ أئیں ہم سب مل ان کوششوں کو کامیاب بنانے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور اپنی زندگی کو پھر سے بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔


    بلاگ پڑھنے کے بعد اپنے دوستوں کو فارورڈ ضرور کیجیے گا۔ 

    شکریہ

No comments:

Post a Comment